Home / اہم خبریں / موذی اور بیمار جانور ذبح کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، جو لوگ بغیر مہر کے گھروں میں جانور زبح کریں گے انکے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔ شیخ علی اکبر سپریڈنٹ سلاٹر ہاؤس کمالیہ

موذی اور بیمار جانور ذبح کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، جو لوگ بغیر مہر کے گھروں میں جانور زبح کریں گے انکے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔ شیخ علی اکبر سپریڈنٹ سلاٹر ہاؤس کمالیہ

کمالیہ (رپورٹ: ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) موذی اور بیمار جانور ذبح کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، جو لوگ بغیر مہر کے گھروں میں جانور زبح کریں گے انکے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔ بکری کو ذبح کرنا خلاف قانون ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ علی اکبر سپریڈنٹ سلاٹر ہاؤس نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بہت سی شکایات مل رہی ہیں کہ قصاب دوکاندار لوگوں کو بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کررہے ہیں جبکہ ایک جانور سلاٹر ہاؤس اور کچھ جانور وہ گھر میں ذبح کر لیتے ہیں۔ میرا ان سے کہنا ہے کہ قصاب حضرات اپنا قبلہ درست کر لیں اور اگر کسی بھی دوکاندار نے کوئی بھی جانور کو گھر میں ذبح کرنے کی کوشش کی اور موقع پر پکڑا گیا تو اس کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیکر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ مادہ یعنی بکری کو ذبح کرنا خلاف قانون ہے۔ اگر کوئی بکری وغیرہ کو ذبح کرتا پکڑا گیا تو اس کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اس کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ریٹ لسٹ سے زائد گوشت فروخت کرنے کی کوشش کی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے