Home / اہم خبریں / میرپورخاص 4 روز سے بجلی کی فراہمی معطل جس کی وجہ سے مساجد میں وضو کا پانی نہیں، میت کو غسل دینے کا پانی نہیں، لائن مین کا ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے لیے 15 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ، عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج

میرپورخاص 4 روز سے بجلی کی فراہمی معطل جس کی وجہ سے مساجد میں وضو کا پانی نہیں، میت کو غسل دینے کا پانی نہیں، لائن مین کا ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے لیے 15 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ، عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص گزشتہ چار روز سے بجلی کی فراہمی بند ہونے پر نائی پاڑہ کے رہاشی سٹرکوں پر نکل آئے علاقہ مکینوں ناصر، زیشان اور دیگر کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ میں گزشتہ روز سے بجلی کی فراہمی بند ہے حیسکو حکام ایکسین میرپورخاص مظہرقریشی اور ایس ڈی او اشوک کمار کو کئی بار آگاہ کیا مگر کوئی نہیں سنتا ہے جبکہ لائن مین ہم سے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے لیے 15 ہزار روپے رشوت طلب کررہا ہے احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں پینے کا، مساجد میں وضو کا پانی ختم ہو گیا آج علاقے کے ایک گھر میں فوتگی ہوئی مگرمیت کوغسل دینے کے لیے پانی نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے