Home / اسلام آباد / دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے حکومتی اداروں کیساتھ مل کرکام کریں گے، بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔ سینئر نائب صدر سنٹرل بین المذاہب ہم آہنگی ممتاز قانون دان مجیب الرحمن کیانی ایڈوکیٹ

دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے حکومتی اداروں کیساتھ مل کرکام کریں گے، بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔ سینئر نائب صدر سنٹرل بین المذاہب ہم آہنگی ممتاز قانون دان مجیب الرحمن کیانی ایڈوکیٹ

اسلام آباد (رپورٹ: محمدجواد بھوجیہ) ملک میں شدت پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے قائم بین المذاہب ہم آہنگی (انٹرفیتھ ہارمونی) ٹرسٹ نے معروف قانون دان مجیب الرحمن کیانی کو سینئر وائس صدر (سنٹرل) منتخب کیا ہے۔

اس موقع پر مجیب الرحمن کیانی نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مملکت خداد میں تمام مذاہب کے لوگوں کو قریب لانا اور بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان دنیا میں ان ممالک میں شامل ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ پر امن طریقے سے زندگی گزار رہے ہیں اور اللہ کے فضل سے پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ مجیب الرحمن کیانی کا مزید کہنا تھا کہ ٹرسٹ حکومت کیساتھ مل کرملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن دشمنوں پر نظر رکھے گا۔ وہیں ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کیساتھ مل کر ان کی فلاح و بہبود کا کام کرے گا تاکہ تمام مذاہب کے لوگوں کو قریب لایا جاسکے،

ممتاز قانون دان کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد اس پلیٹ فارم سے بین المذاہب کنونشن منعقد کریں گے جس سے مذہب کی بنیاد پر غلط فہمیوں اور مسالک کے درمیان فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا وہیں پر ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرفیتھ ہارمونی کے پلیٹ فارم سے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے اندرون ملک اور بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا کام نظر آئے گا کیونکہ ہم روایتی انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرح فائیو سٹار ہوٹلوں میں نہیں عملی میدان میں جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار اور اس جگہ نظر آئے گا جہاں انسانی حقوق کے اصل مسائل درپیش ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر پیر شاہد بادشاہ اس کے چیئرمین ہونگے، افشاں سعید ایڈوکیٹ آزادکشمیر کی چیئرپرسن ہوں گی، یثرب خان آزاد کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری ہیں۔

مجیب الرحمن کیانی کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے شدت پسندی اور لسان پرستی کے خاتمے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دنیا پاکستان کو منقسم کرنا چاہتی ہے جس کے لیے پوری دنیا مختلف ہائبرڈ وار کے ذریعے ہمارے درپے ہیں ہمیں ملک دشمن عناصر کے تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ افواج پاکستان اور دیگر ریاستی ادارے ہمارا فخر ہیں۔ ہر محب وطن پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ پاکستان کی بہتری کے لیے اپنا کردار اداکرے۔ ملک کو ہمارے ضرورت جتنی آج ہے ماضی میں کبھی نہ تھی ہمیں ایک قوم بننا ہوگا اور دشمن کو یہ واضح پیغام دینا ہوگا کہ کوئی بھی قوت پاکستان کو منقسم نہیں کرسکتی ہم صرف اور صرف پاکستانی ہیں ناکہ پٹھان، بلوچ، سندھی، کشمیری یا پنجابی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے