Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم کے نزدیک راہو شاخ کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے کار کے ڈرائیور کو قتل کرکے مقتول کی کار لیکر فرار، مقتول کے ورثا کا احتجاج

ٹنڈو آدم کے نزدیک راہو شاخ کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے کار کے ڈرائیور کو قتل کرکے مقتول کی کار لیکر فرار، مقتول کے ورثا کا احتجاج

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم کے نزدیک راہو شاخ کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے کار کے ڈرائیور کو قتل کرکے مقتول کی کار لیکر فرار ہوگئے۔ مقتول کار ڈرائیور کے ورثہ کی جانب سے راہو شاخ پر مقتول کی لاش رکھکر احتجاج ٹریفک معطلل، ٹنڈو آدم کے نزدیک راہو شاخ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کار سوار 45 سالہ ریٹائرڈ فوجی محمد امین کمبوہ کو روک کر اسے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش پھینک کر کار لیکر فرار ہوگئے لاش پوری رات جائے وقوعہ پر پڑی رہی صبح کو اطلاع ملنے پر ورثہ پنہچے اور لاش لیکر راہو شاخ اسٹاپ پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے ورثہ کی جانب سے مقتول محمد امین کمبوہ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا احتجاج اور شاہراہ بلاک کرنے کے باعث کراچی، حیدرآباد و دیگر شہروں کیلئے آنے جانے والی ٹریفک بلاک ہوگئی۔ ڈی ایس پی ٹنڈو آدم محمد ایوب بروہی، ایس ایچ او سٹی تھانہ محمد اسلم بلو نے احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ محمد امین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرینگے پولیس کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے