Home / اہم خبریں / تھانے میں ارشد نامی شخص کی ہلاکت کا معاملہ ڈی پی او گجرات کا فوری ایکشن ایس ایچ او ککرالی اور محرر کو معطل کردیا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

تھانے میں ارشد نامی شخص کی ہلاکت کا معاملہ ڈی پی او گجرات کا فوری ایکشن ایس ایچ او ککرالی اور محرر کو معطل کردیا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) تھانے میں ارشد نامی شخص کی ہلاکت کا معاملہ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا فوری ایکشن ایس ایچ او ککرالی اور محرر کو معطل کردیا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل۔ تفصیلات کے مطابق چڑیاولہ کا رہائشی ٹھیکیدار محمد ارشد کی پولیس حراست میں ہلاکت کا فوری نوٹس لیتے ہوۓ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی نے ایس ایچ او ککرالی اور محرر کو معطل کر کے مزید تحقیقات کے لئے یس پی انویسٹیگیشن امجد محمود قریشی کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سعید احمد خان، ڈی ایس پی کھاریاں میاں ارشد اور ڈی ایس پی سراۓ عالمگیر رمضان کمبوہ پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ ترجمان گجرات پولیس کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی نے کہا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد قصور واران کے خلاف بلا تفریق سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے