Home / اہم خبریں / گجرات میں معصوم بچے کی قاتل کوئی اور نہیں بچے کی ممانی نکلی، قاتلہ نے اعتراف جرم کرلیا

گجرات میں معصوم بچے کی قاتل کوئی اور نہیں بچے کی ممانی نکلی، قاتلہ نے اعتراف جرم کرلیا

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) معصوم بچے کی قاتل کوئی اور نہیں بچے کی ممانی نکلی، قاتلہ نے اعتراف جرم کرلیا۔ گجرات حسد کی آگ نے دو ہنستے بستے گھروں کو اجاڑ دیا۔ درندہ صفت ممانی ہی نھنے بچے کی قاتل نکلی ممانی نے بچے کا گلہ دبا کر قتل کر دیا اور نعش کو صندوق میں بند کر دیا۔ مقتول بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ مقتول سیلمان ملزمہ کے ایک سالہ بچے سے زیادہ خوبصورت تھا۔ ملزمہ نے اقرار جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بچے کو حسد کی وجہ سے قتل کیا ہے چند دن قبل قتل ہونے والے سترہ ماہ کے سلمان کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اپنے بیٹے سے زیادہ خوبصورت ہونا بچے کا جرم بن گیا۔ ڈی پی او گجرات علی محسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ بتایا کہ ملزمہ ممانی نے سترہ ماہ کے بچے کو قتل کردیا بچے کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ بچہ ایک ہفتے قبل اغواء ہوا تھا۔ جس کی اگلے دن تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملازم کی تلاش شروع کی جو ایک ہفتے میں ٹریس ہو گئی۔ مقتول سلیمان اپنے ماموں کے بیٹے سے زیادہ پیارا تھا۔ جس کا اس کی ممانی کو دکھ تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے