کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بیت السلام کے زیر اہتمام اسپورٹس اور اکیڈمک مقابلوں کے تیسرے ایونٹ اولمپیاڈ 2019ء میں تعلیمی اور کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، ٹبیل ٹینس سینئر اورجونیئر کا فائنل بیکن ہاؤس پی ای سی ایچ ایس نے جیت لیا۔ اردو تقریری مقابلہ سینئر میں پہلی پوزیشن جامعہ عریبہ اسلامیہ کے اللہ بخش اوربیت السلام سکینڈری اسکول کراچی کے محمد عثمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی، اردو تقریری مقابلہ جونیئر میں بیت السلام اسکینڈری اسکول کراچی کے سیف الرحمن نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔جمعرات کو انٹیلیکٹ اسکول سسٹم میں منعقدہ اولمپیاڈ 2019 کے تعلیمی اور کھیلوں کے 58 مقابلے ہوئے۔ جس میں مختلف اسکولز کے طلباء نے بھر پور انداز میں مقابلوں میں شرکت کی اور دلچسپی کا اظہار کیا۔ تعلیمی مقابلوں میں اردو تقریری مقابلہ، انگریزی مضمون، سائنس کی نمائش اور کھیلوں کے مقابلوں میں فٹبال اور بیڈ منٹن کے مقابلے ہوئے۔ ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں سینئر کا فائنل بیکن ہاؤس پی ای سی ایچ ایس اور آغا خان ہائیر سکینڈری اسکول کے مابین ہوا جس میں بیکن ہاؤس پی ای سی ایچ ایس نے فتح حاصل کرلی جبکہ ٹیبل ٹینس جونیئر کا فائنل بیکن ہاؤس پی ای سی ایچ ایس نے جنریشن اسکول کے کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بیکن ہاؤس پی ایس سی ایچ ایس فائنل اپنے نام کیا۔ تعلیمی مقابلوں میں اردو تقریری جونیئر اور سینئر کے مقابلوں میں حرا فاؤنڈیشن اسکول، بیکن ہاؤس، بیت السلام سکینڈری اسکول، جامعہ بنوریہ سمیت 36 مختلف اسکولز کے طلباء نے حصہ لیا۔ جس میں سینئر کے مقابلے میں پہلی پوزیشن جامعہ عریبہ اسلامیہ کے اللہ بخش، بیت السلام سکینڈری اسکول کراچی کے محمد عثمان نے دوسری اور بیت السلام تلہ گنگ کے سلطان محمود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اردو تقریری مقابلے جونیئر میں بیت السلام سکینڈری اسکول کراچی کے سیف الرحمن نے پہلی پوزیشن، بحریہ کالج کراچی کے عبد المعیز بھٹی نے دوسری اور البدر تربیہ اسکول کے محمد حاشر بیگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس کی نمائش میں دی انٹیلیکٹ اسکول، ریفلیکشنز اسکول، حیات السلام ماڈل اکیڈمی، عائشہ باوانی اکیڈمی (بوائز) ایجوکیشن باۓ اسکول سمیت 16مختلف اسکولز کے طلباء کے مابین مقابلہ ہوا، جس میں عائشہ باوانی اکیڈمی (بوائز) نے پہلی، دی انٹیلیکٹ اسکول دوسری اور عائشہ بوانی اکیڈمی (بوائز) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انگریزی مضمون جونیئر اور سینئر کے مقابلوں میں کے ایم اے بوائز اسکینڈری اسکول، البدر ہائیر سکینڈری اسکول، عائشہ باوانی اکیڈمی (بوائز) بیت السلام اسکینڈری اسکول کراچی سمیت جونیئر کے 14 اسکولز کے طلباء نے حصہ لیا۔ کھیلوں کے مقابلوں میں فٹبال جونیئر کے 4 مقابلوں میں ریفلیکشنز اسکول نے ڈی ایچ اے بیچ ویو کیمپس کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا، وہاج حسین اسکول سسٹم نے البدر ایٹ تربیہ اسکول کو 5 صفر سے شکست دی۔ عائشہ باوانی اکیڈمی نے ہمدرد پبلک اسکول کو 4 صفر سے ہرا دیا اور چوتھے مقابلے میں جنریشن اسکول نے 8 گول کرکے میچ جیت لیا۔ کھیلوں کے مقابلوں ے دوران طلباء نے دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ آنے والے طلباء نے میچ کے دوران اپنے اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ فتح پانے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کی خوشی دیدنی تھی۔
![]()