ٹنڈوآدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) میونسپل کمیٹی سانگھڑ انتظامیہ کی جانب سے جھوٹے مقدمات درج کرانے کے خلاف میڈیا و سیاسی وسماجی حلقوں کے نمائندوں کا احتجاجی مظاہرہ میڈیا کلب کے سامنے دھرنا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں شہریوں کی جانب سانگھڑ شہر میں ناقص صفائی و ستھرائی کے خلاف میونسپل آفس میں احتجاج کی کوریج کرنے والے 92 نیوز کے صحافی غلام مصطفی ترین پر جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے خلاف میڈیا و سیاسی و سماجی نمائندوں حاجی یاسین بھٹی، اسحاق شیخ، علی تھیم، راشد چوہان، احسان غوری، رضوان غوری، رانا سلیمان، پی ٹی آئی کے رہنماء فیض محمد ڈیرو، زاہد، جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالغفور انصاری، این پی سی آئی ایچ ضلعی جنرل سیکٹری مظہر چانڈیو و دیگر نمائندوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کلب کے سامنے دھرنا دیکر مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سانگھڑ میونسپل انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرے اور جھوٹے مقدمے کو فوری خارج کرے انھوں کہا کہ میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین کی جانب سے ایسی گھٹیا اور منفی عمل آمریت کی سوچ کو جنم دیتی ہے ایسے ذہن کے افراد جمہوریت کے لیے دہشت کی علامت ہیں سندھ حکومت کو ایسے افراد کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہیے انھوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے عمل سے سندھ حکومت کی بدنامی ہورہی ہے عوام سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ عام آدمی کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے والوں کی آواز کو دبانے کے لیے ایسے ہتکنڈے استعمال کرکے ناکام کوشش ہے انھوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ باز آجائیں اس طرح حق کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا کیوں کہ حق کی آواز کو دبانے والے خود مٹ جایا کرتے ہیں۔
![]()