Home / اہم خبریں / کراچی میں الفلاح پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کاروایوں کا سلسلہ جاری۔ بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار

کراچی میں الفلاح پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کاروایوں کا سلسلہ جاری۔ بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں الفلاح پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کاروایوں کا سلسلہ جاری۔ بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار ملزم کے قبضے سے گٹکا، چھالیہ و دیگر مضرِ صحت اشیاء برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ ایس ایس پی کورنگی سید علی رضا کے سماج دشمن کے خلاف سخت ترین احکامات ایس ایچ او الفلاح غلام نبی آفریدی نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او غلام نبی آفریدی کی سر براہی میں بدنامِ زمانہ گٹکا فروش کو دھرلیا۔ ملزم جمعہ ولد چار شمبے کے قبضے میں سے 5 بیگ زہریلا گٹکا و چھالیہ برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او الفلاح نے یہ موقف اپنایا کہ زہر بیچھنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے ان کے ساتھ سختی سے نِمٹا جاۓ گا تاکہ علاقہ عوام اور شہریوں کو اس زہریلے ناسور سے تحفظ دیا جا سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے