Home / اہم خبریں / شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو ہمیشہ یقینی بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو ہمیشہ یقینی بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پی آئی بی کالونی کمیونٹی کے عہدیداران شیخ شکیل و شیخ محسن کی جانب سے سندھ پولیس کی بہتر کارکردگی اور مسلسل کراٸم فاٸٹنگ کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لئے سندھ پولیس کے اعلی افسران کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر تھے۔ ڈی آٸ جی ایسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نےتقریب سے خطاب کے دوران عوام الناس سے تقریر کرتے ہوۓ کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو ہمیشہ یقینی بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ڈی ایس پی زبیر تنولی و ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کی انتھک محنت سے جراٸم پیشہ و منشیات مافیا کا صفایا ہوا تقریب کے موقع پر پی آئی بی کالونی کے کمیونٹی کے عہدیداران شیخ شکیل، شیخ محسن نے ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر، ڈی ایس پی زبیر تنولی، ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کو جدید اسلحہ جات کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ شہریوں کو جان و مال کی حفاظت نا صرف ہماری ڈیوٹی بلکہ ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے افسران بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ جراٸم کے مکمل خاتمے تک انتھک محنت کے سلسلے کو جاری رکھینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے