Home / اہم خبریں / ضمنی بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ 7 ماتلی کی نشست پپلز پارٹی کے امیدوار نے 1173 ووٹ لیکر جیت اپنے نام کرلی

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ 7 ماتلی کی نشست پپلز پارٹی کے امیدوار نے 1173 ووٹ لیکر جیت اپنے نام کرلی

ماتلی (رپورٹ: ندیم کشمیری) ضمنی بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ 7 کی نشست پپلز پارٹی کے امیدوار عمران کشمیری نے 1173 ووٹ لیکر جیت اپنے نام کرلی انکے مدمقابل آزاد امیدوار منیر نظامانی نے 970 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار محمد کمبوہ 150 ووٹ حاصل کرسکے ادھر پی پی کے جیالوں نے امیدوار کی کامیابی کی خوشی میں وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی عبدالرحمن کشمیری کی قیادت میں ریلی نکالی پارٹی ترانوں اور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کیا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چئیرمین عبدالرحمن کشمیری،کونسلر کرم اللہ خان نظامانی،علی نواز کشمیری،پی پی یوتھ رہنماء سلیم یوسف سمیت دیگر نے کہاکہ پپلزپارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والے پی پی کی فتح پر عوامی اعتماد دیکھ لیں آج کی جیت پی پی مخالفین کے لئے نوشتہ دیوار ہے سندھ حکومت ضلعی حکومت بدین عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں شہر میں جاری ترقیاتی کام پی پی کا تحفہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے