میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں ہونے والے 3 وارڈوں پر بلدیات کے ضمنی الیکشن پر ایم کیو ایم پاکستان نے کامیابی حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق 47 میں سے 3 وارڈ پر بلدیات کے ضمنی انتخاب 23 دسمبر کو کراۓ گٸے جس میں پولنگ کا آغاز 8 بجے شروع کیا گیا تھا- جو بلا تعطل 5بجے تک جاری رہا- 7800 ووٹروں کے لیے 6 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے جس میں قاٸد ملت بوٸز ہاٸی اسکول۔ شاہ ولی اللہ ہاٸی اسکول ۔ رابعیہ بصری اسکول۔ اور دیگر پولینگ اسٹیشن قاٸم کیے گٸے تھے ضمنی بلدیاتی انتخابات وارڈ نمبر 6 کا نتیجہ ایم کیو ایم کے رئیس الدین 451 ووٹ لیکر کامیاب۔ پیپلز پارٹی کے اشتیاق بیگ نے 331 ووٹ حاصل کئے۔ وارڈ 6 میں کل ووٹوں کی تعداد 2955 تھی جبکہ وارڈ نمبر 39 کا نتیجہ ایم کیو ایم کے جنید قریشی 681 ووٹ لیکر کامیاب اور پیپلز پارٹی کے جاوید پہنور نے 75 اور تحریک انصاف کے محمد زاہد نے 51 ووٹ حاصل کئے۔ وارڈ 23 کے ایم کیو ایم امیدوار عمران قریشی 342 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پی پی پی کے امیوار نعیم بابا 177 ووٹ حاصل کیے۔ کسی نا خواشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور رینجرز کے اہلکار کی بھاری نفری بھی تعینات کی گٸی تھی ضمنی انتخابات متحدہ قومی موومنٹ کے دو کونسلرز کے استعفیٰ دینے اور 1 کونلسر کے انتقال کر جانے کے بعد یہ نشستیں خالی ہوئی تھیں۔
![]()