Home / اہم خبریں / میرپورخاص ڈویژن میں کتے کے کاٹ لینے کے بعد لگنے والے انجکشن نایاب, 400 روپے والی اینٹی ریبیز ویکسین نجی میڈیکل اسٹوروں پر 1800 روپے کی فروخت

میرپورخاص ڈویژن میں کتے کے کاٹ لینے کے بعد لگنے والے انجکشن نایاب, 400 روپے والی اینٹی ریبیز ویکسین نجی میڈیکل اسٹوروں پر 1800 روپے کی فروخت

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈویژن بھر کے محکمہ صحت اور انکے ماتحت چلنے والے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی انجیکشن ایک ماہ سے ختم ہونے کا انکشاف- 400 روپے والی کتے کاٹنے کی انجیکشن (اینٹی ریبیز ویکسین) نجی میڈیکل اسٹوروں پر 1800 روپے کی فروخت ہورہی ہے- محکمہ صحت ان کے ماتحت کام کرنے والے ادارے پی پی ایچ آئی اور اینٹی گریٹڈ ہیلتھ سسٹم کی اسپتالوں میں انجیکشن کا اسٹاک ختم- ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر ہنگور جو سول اسپتال میرپورخاص سمیت تمام تحصیل، رورل اور بیسک ہیلتھ اسپتالوں میں انجیکشن نہیں مل رہے- اسپتال زرائع- سردیوں میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں بددستور اضافہ ہورہا ہے جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ انجیکشن خریدنے کے نہ ہمارے پاس بجٹ ہے اور نہ ہی اختیار میرپورخاص ضلعی سمیت ڈویژن میں پی پی ایچ آئی کے پاس الگ بجٹ الگ اسپتال ہیں ادویات کی خریداری کے لئے عدالتی حکم پر مقامی سطح پر کمیٹی بنا رکھی ہے جس کی اجازت کے بغیر ادویات خرید نہیں سکتے- لوگ اپنی مدد آپ کتے کی کاٹنے کے انجیکشن خرید رہے ہیں کیونکہ انکے پاس مسائل زیادہ ہیں وسائل نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے