Home / اہم خبریں / کراچی میں چاکیواڑہ پولیس کے ہاتھوں دوران اسنیپ چیکنگ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار

کراچی میں چاکیواڑہ پولیس کے ہاتھوں دوران اسنیپ چیکنگ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں چاکیواڑہ پولیس کے ہاتھوں دوران اسنیپ چیکنگ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت ہتھے چڑھ گیا۔ ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن خفیہ اطلاع پر اسنیپ چیکنگ کے عمل کو تیز رکھتے ہوۓ ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو نے خود سرچنگ کرتے ہوۓ جراٸم پیشہ عناصر کو دپوچ لیا- ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزم پولیس کی تحویل میں- تفصیلات کے مطابق خوف کی علامت سمجھے جانے والے ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو نے جراٸم پیشہ عناصروں کا جینا حرام کر ڈالا کراۓ پر اسلحہ خرید کر شہریوں کو لوٹنے والے عناصر کو ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو نے دپوچ لیا ملزم کامران بشیر ولد بشیر کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد- ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کیا جارہا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اسلحہ کے زور پر درجنوں سے زاٸد شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف کیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے