کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائياں انتھک محنت کے دوران قیمتی گاڑیوں سے ساٸیڈ گلاس چوری کرنے والا گروہ ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے شکنجے میں کامیاب کارروائی کے دوران گاڑیوں سے قیمتی ساٸیڈ گلاس چورے کرنے والے گروہ سمیت منشیات فروش درخشاں پولیس کی تحویل میں۔ ملزمان گرفتار۔ قیمتی ساٸیڈ گلاس، آئی فون موباٸل و قیمتی سامان سمیت اعلیٰ کوالٹی کی 1080 گرام چرس و نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش تیز۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے معاشرے کے ناسوروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو و ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین احکامات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے اپنی انتھک محنت کو جاری رکھتے ہوۓ پولیس ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ناقابل فراموش تابڑ توڑ کارروائيوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ ڈیفنس کلفٹن جیسے پوش علاقوں میں گاڑیوں سے قیمتی سامان و ساٸیڈ گلاسز چوری کرنے والے 2 رکنی گینگ سمیت منشیات فروش کو دپوچ لیا، ملزمان میں شامل رضوان ولد صحبت خان اور طارق حسین ولد عاشق حسین کے قبضے سے قیمتی ساٸیڈ گلاسز، آئی فون موباٸل و قیمتی سامان برآمد جبکہ دوسری جانب کارروائی کرتے ہوۓ منشیات فروش عبدالرحمن ولد عبدالغفور کو دھر لیا جسکے قبضے سے 1080 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس و نقدی برآمد ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں اور اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں بند ہوچکے ہیں اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کیا جارہا ہے اس ضمن میں رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر کو ڈھونڈ نکال کر انکا جینا حرام کردیا جاٸیگا میں کھلا چیلنج دیتا ہوں ان جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کو یا تو اپنا قبلہ درست کرلیں یا پھر عبرت کا نشان بننے کے لئے تیار ہوجاٸیں۔
![]()