Home / اہم خبریں / کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا حقہ شیشہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ایک ملزم گرفتار

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا حقہ شیشہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ایک ملزم گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ سماج دشمن عناصروں کے خلاف ایکشن۔ حقہ شیشہ کی فروخت میں ملوث عناصر گرفتار۔ مضر صحت حقہ شیشہ برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے زہر بیچنے والوں کو جیل میں ڈالنے کا عزم کرلیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں حقہ شیشہ کی فروخت میں ملوث عناصر کو دپوچ لیا ملزم تنویر الحق ولد عبدالباقر جان کے قبضے سے مختلف قسم کے مضر صحت حقہ شیشہ اور فلیورز برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کے دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصروں کو کسی صورت معاف نہیں کرونگا خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں ان کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے