Home / اہم خبریں / صوبائی محکمہ صحت نےسندھ پبلک سروس کمیشن کو نرسوں کی ایک ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لئے خط لکھ دیا

صوبائی محکمہ صحت نےسندھ پبلک سروس کمیشن کو نرسوں کی ایک ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لئے خط لکھ دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی محکمہ صحت نےسندھ پبلک سروس کمیشن کو نرسوں کی ایک ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ محکمہ صحت نے کمیشن سے درخواست کی ہے کہ 1096 نرسز کی بھرتیوں کے لئے اشتہار دے کر بھرتی کا عمل شروع کیا جائے۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی کلیری نے بھرتیوں کی درخواست کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر کی نرسز کا احتجاج رنگ لے آیا ہے محکمہ صحت کے اس اقدام سے نہ صرف مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم ہو سکیں گی بلکہ نرسز پر مریضوں کا بوجھ بھی کم ہوگا۔ انہو ں نے صوبے بھر کی نرسز کو مبارکباد بھی پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نرسوں کے دیگر مسائل بھی حل اور مطالبات منظور کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل صوبے بھر کی نرسوں نے احتجاج کیا تھا، نرسوں کے جہاں دیگر مطالبات تھے وہیں یہ مطالبہ بھی تھا کہ خالی اسامیوں پر نرسوں کو بھرتی کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے