Home / اہم خبریں / کراچی میں پی آئی بی پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری بدنام زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار

کراچی میں پی آئی بی پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری بدنام زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پی آئی بی پولیس کا زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری۔ بدنام زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع، تفصیلات کے مطابق ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی و ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات۔ ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے 2 کارندوں کو دھر لیا، ملزمان میں شامل شہرین تاج ولد شیر تاج اور منیب ولد طارق کے قبضے سے 2050 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ملزمان اس سے پہلے بھی منشیات جیسے زہریلے کاروبار کے ساتھ ساتھ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہیں ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصروں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کرینگے خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے