کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں گلبہار پولیس کا زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف بھرپور ایکشن۔ بدنام زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راؤ عارف اسلم کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات، ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو مٹی چٹانے کا عزم کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے 2 کارندوں کو دھر لیا ملزمان میں شامل کامران اور صدیقی کے قبضے سے 500 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا رابطہ کے دوران ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے یہ موقف اپنایا کہ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کرینگے۔
![]()