میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاه نے میہڑ میں نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کا کردار پانی کی مسائل پر مجرمانہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی اپنے آپ کو نیب سے بچانے کے لیے ہے- پانی اور دريا سندھ کے جینے کا وسیلہ ہے سندھو دريا پر کوئی ڈیم قابل قبول نہیں ہے پانی کی قلت کے خلاف سندھ ایکشن کمیٹی کی طرف سے پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا- انھوں نے کہا کسی کا مینڈیٹ نہیں پانی کے اوپر زبردستی ڈیم بناۓ اور سندھ کے حقوق کی بات کرنے پر آرٹیکل لگانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں پنجاب اس بار پانی چوری کرنے کے لیے عدلیہ اور کچھ عسکری قیادت کو استعمال کر رہے ہیں سندھیوں کو پانی اور دریا بچانے کے لیے جدوجہد کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں 24 فروری کو لاکھوں افراد مل کر سندھ دشمن فیصلوں کو منسوخ کرینگے آنے والے کچھ دنوں میں سندھ میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا لوگ جاگ جائیں کہ ہم سے دریا چھینے جا رہے ہیں اس موقع پر امیر علی تھیبو، ڈاکٹر برکت جتوئی، سکندر سوڈھر، حمید سومرو، شبیر منگی اور دیگر رہنما موجود تھے۔
![]()