تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ رونگ وے سے آنے والی تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی, انتظامیہ خاموش تماشائی

میہڑ رونگ وے سے آنے والی تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی, انتظامیہ خاموش تماشائی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ لاقانونیت اور غلط روٹ کے باعث آج ایک اور شخص زخمی لاڑکانہ ہسپتال منتقل تفصيلات کے مطابق میہڑ انڈس ہائی وے پر غیر قانونی انکروچمینٹ اور لاقانونیت کے باعث غلط روٹ چلنا بند نہیں ہوسکا- میہڑ باۓ پاس بخاری ہوٹل کے قریب تیز رفتار کار کے ٹکر سے 55 سالہ شخص ڈھول پنہور شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ پہنچایا جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کیا گیا- زخمی شخص ڈھول پنہور نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صبح ایک نامعلوم کار ڈرائیور بخاری ہوٹل کے قریب تیز رفتار میں ٹکر مار کر فرار ہوگیا کار کی ٹکر سے میں میری ٹانگ ٹوٹ گئی ہے مجھے تحصیل ہسپتال میہڑ پہنچایا ہے پر افسوس کے تحصیل ہسپتال میں 4 گھنٹے گزرنے کے بعد ڈاکٹروں نے پہنچ کر لاڑکانہ ریفر کرنے کو کہا زخموں کی باعث تڑپتا رہا ڈاکٹروں کو احساس نہیں ہوا میہڑ کے مکیوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے شکایات کرتے ہوئے کہا میہڑ بائی پاس پر غیر قانونی اور غلط روٹ کے باعث تصادم روز کا معمول بن چکے ہیں متعدد انسانی زندگیاں ختم ہو چکی ہیں انتظامیہ نے آج تک نوٹس نہیں لیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے