Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں خواتین اسپورٹس فیسٹیول مینا بازار کا انعقاد- اسپورٹس فیسٹیول خواتین بچیوں کو تفریح اور انکے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں ہیں- رکن قومی اسمبلی شمیم آرا پنہور

میرپورخاص میں خواتین اسپورٹس فیسٹیول مینا بازار کا انعقاد- اسپورٹس فیسٹیول خواتین بچیوں کو تفریح اور انکے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں ہیں- رکن قومی اسمبلی شمیم آرا پنہور

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص نجی ادارے سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کی جانب سے سندھ وومین ڈولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ایک روزہ خواتین اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد میرپورخاص کے گاما اسٹیڈیم میں کیا گیا. پروگرام کہ مہمان خاص رکن قومی اسمبلی شمیم آرا پہنور تھی. اس کے علاوہ شہر کے مختلف سرکاری اسکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور انکے والدین نے شرکت کی اس فیسٹول میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی. پروگرام کے آرگنائز کاشف بجیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ بھر میں خواتین کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور انہیں تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سندھ بھر میں سولہ اسپورٹس فیسٹیول لگائے جارہے ہیں- ایم این اے شمیم آرا پہنور نے اپنے خطاب میں کہا کہ نجی ادارے اور وومین ڈولپمنٹ اتھارٹی سندھ کا یہ اقدام قابل تعریف ہے کہ وہ اس قسم کے فیسٹیول منعقد کرکے خواتین بچیوں کو تفریح اور انکے ٹیلنٹ اجاگر کرنے کے مواقعے فراہم کر رہے ہیں- اس موقع پر مختلف اسکول کے بچیوں اور بچوں نے ثقافتی ٹیبلوز اسٹیج ڈرامے پیش کیئے- فیسٹیول میں کھانے کھانے پینے کی مختلف اشیاء کی خرید و فروخت کے اسٹال لگائے گئے تھے

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے