میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی میرپورخاص کی ہدایات پر کھان شہر میں ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ کی جانب سے کھلی کچھری کا انعقاد۔ کھلی کچھری میں کھان پولیس اسٹیشن، اولڈ میرپورپولیس اسٹیشن، دلبر مہر پولیس اسٹیشن سمیت متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عتیق الرحمان آرائیں سینئر پولیس آفیسر منور آرائیں بھی شریک. مقامی لوگوں نے ایس ایس پی کے سامنے اپنے مسائل اور پولیس کی جانب سے مختلف کیسز میں عدم تعاون کی شکایات کی۔ ایس ایس پی عابد بلوچ نے لوگوں کے مسائل سنیں اور برقت حل کرنے کے احکامات دیئے۔ لوگوں کی جانب سے زمینوں پر قبضے ذاتی جگھڑوں کی شکایات کی گئی۔ جرائم کے خاتمے کے کیلئے عوامی تعاون درکار ہوتا ہے مجھے فخر ہے میرپورخاص کی عوام پر امن اور مثبت سوچ رکھتے ہیں ضلع بھر میں مزید کھلی کچھریوں کا انعقاد کرکے عوام کے مسائل انکے دہلیز پر سنئیں جارہے ہیں۔ ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ کی میڈیا سے بات چیت۔
![]()