میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں سرکل روڈ پر نامعلوم شخص اپنی کار رات کے اندھیرے میں کھڑی کرکے فرار ہوگیا، دکاندار کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس نے بلانمبری نامعلوم کار تحویل میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سرکل روڈ پر ندیم فوٹو سٹیٹ شاپ کے سامنے رات کی تاریکی میں نامعلوم شخص بلا نمبر ایف ایکس سوزوکی چھوڑ کر فرار ہوگیا جس کے دروازوں کے لاک کھلے ہوئے تھے صبح ہونے پر ندیم نے دکان کھولی اور کئی گھنٹوں تک آس پاس پتہ کرنے کے باوجود کار کے مالک پتہ نہ چل سکا تو دکان مالک نے تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع کردی اطلاع ملنے پر پولیس نے کار کو تحویل میں لیکر کار مالک کی تلاش شروع کردی۔
![]()