Home / اہم خبریں / شادی شدہ خاتون کی فیس بک پر محبت، سسرال سے 60 تولے طلائی زیورات چوری کیے مگر چورنی کو مورنی گلے پڑ گئی، چونکا دینی والی خبر

شادی شدہ خاتون کی فیس بک پر محبت، سسرال سے 60 تولے طلائی زیورات چوری کیے مگر چورنی کو مورنی گلے پڑ گئی، چونکا دینی والی خبر

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) فیس بک پر دوستی کرنے والی کراچی کی رہائشی شادی شدہ خاتون میاں چنوں میں گھر سے چرائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات فروخت کرتے ہوئے پکڑی گئی صدر صرافہ ایسوسی ایشن میاں چنوں اور پولیس کی مدد سے لڑکی ورثاء کے حوالے، تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیفنس کراچی کی حدود کی رہائشی شادی خاتون فرح کی سیالکوٹ کے رہائشی علی خان سے فیس بک پر دوستی ہوئی لڑکی کے مطابق ان دونوں میں شادی کے عہد و پیماں ہوئے اور فرح علی خان کی محبت میں 26 روزقبل اپنا گھر چھوڑ کر ٹرین کے زریعے سیالکوٹ روانہ ہوئی مگر ٹرین میں اس کے ساتھ بیٹھی مسافر خاتون میاں چنوں کے نواحی گاؤں 120 پندرہ ایل کی رہائشی ممتاز بی بی زوجہ محمد یوسف نے اسے اپنے جال میں پھنسا کر اسے سیالکوٹ کی بجائے میاں چنوں میں ہی اپنے ساتھ اتار لیا اور چک نمبر 120 پندرہ ایل میں واقع پنے گھر لے گئی اورجاتے ہی فرح کے زیر استعمال سم توڑ کر سیالکوٹ کے رہائشی علی خان سے تمام رابطے ختم کروادیے اور فرح کو علی خان کی بجائے اپنے بھتیجے طارق سے شادی پر آمادہ کرلیا 25روز اپنے پاس رکھنے کے بعد گزشتہ روز فرح کے پاس 60 تولے طلائی زیورات جو وہ اپنے گھر سے چرا کر لائی تھی میاں چنوں ٖصرافہ بازار میں فروخت کرنے آئی تو شک گزرنے پر جیولر نے صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد اشرف زرگر کو بلوالیا جس نے مقامی پولیس کو بلواکر فرح اور ممتاز کو پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے تفتیش کے بعد لڑکی کے ورثاء کو اطلاع کردی اور ساتھ ہی ممتاز اور اس کے بھتیجے طارق کو بھی گرفتار کرلیا۔ تھانہ سٹی پولیس میاں چنوں کی اطلاع پر لڑکی کے ورثاء جن میں لڑکی کا خاوند محمد فیصل یونس، سسر محمد یونس اسکی ساس اور تھانہ ڈیفنس پولیس کراچی کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ظہور احمد لڑکی کو وصول کرنے کے لئے تھانہ سٹی میاں چنوں پہنچ گئے جہاں پر میڈیا کی موجودگی میں صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد اشرف زرگر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں رانا فاروق احمد نے لڑکی کو زیورات سمیت اس کے ورثاء کے حوالے کردیا جو اسے لیکر کراچی راوانہ ہوگئے فرح کے خاوند اور سسر نے مقامی پولیس اور جیولرز کے تعاون کا شکریہ ادا کیا یاد رہے کہ لڑکی کے خاوند فیصل یونس نے تھانہ ڈیفنس کراچی میں فرح کے اغواء کا نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے