تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو اعلیٰ نسل کا گھوڑا تحفے میں مل گیا

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو اعلیٰ نسل کا گھوڑا تحفے میں مل گیا

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو سینیٹر اسلام الدین شیخ کی جانب سے اعلیٰ نسل کا گھوڑا تحفے میں دیا گیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے سکھر میں جلسے کے بعد سینیٹر اسلام الدین شیخ کی رہائش گاہ پر قیام کیا۔ سابق صدر کی مہمان داری کرتے ہوئے اسلام الدین شیخ نے انہیں اعلیٰ نسل کا سیاہ گھوڑا بطور تحفہ دیا۔ آصف زرداری گھوڑے کے قریب گئے اور اس کی پیٹھ پر ہاتھ بھی پھیرا۔ واضح رہے کہ سابق صدر اعلیٰ نسل کے گھوڑے پالنے کا شوق رکھتے ہیں۔ بینظیر کے دور حکومت میں انہوں نے وزیر اعظم ہاوس میں اصطبل بھی بنا رکھا تھا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے