تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جعلی عامل کے کہنے پر سنگ دل والدین نے اپنی معصوم بچی کو اپنے ہاتھوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا

جعلی عامل کے کہنے پر سنگ دل والدین نے اپنی معصوم بچی کو اپنے ہاتھوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا میں جعلی عامل کے کہنے پر سنگ دل والدین نے اپنی معصوم بچی کو اپنے ہاتھوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سرگودھا میں اعظم پارک کے علاقے میں باپ اور سوتیلی ماں نے ڈیڑھ سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق باپ نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر عامل کے کہنے پر بچی کو قتل کیا۔ ملزمان کے ہاں گھریلو جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور انہوں نے گھریلو حالات میں بہتری کے لئے عامل کے کہنے پر بچی کو قتل کیا۔ بچی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عملے نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر والدین کو حراست میں لے لیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے