Home / اسلام آباد / سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو بھاری جرمانے کا نوٹس

سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو بھاری جرمانے کا نوٹس

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بلڈنگ کنٹرول لاز کی خلاف ورزی کرنیوالے سابق صدر پرویز مشرف سمیت 117 اہم شخصیات کو بھاری جرمانے کی ادائیگی کیلئے آخری نوٹس جاری کردیئے، جرمانوں کی مد میں سی ڈی اے کو 1843.17 روپے حاصل ہوں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے پلاٹ نمبر بی سی ون پولٹری اینڈ ویجیٹل اسکیم ٹو چک شہزاد میں واقع ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ پلاٹ کا کورڈ ایریا 13215.45مربع فٹ ہے قانون کے مطابق 9500 مربع فٹ ہے انہیں بتایا گیا کہ 12500 فٹ جرمانہ دے کر ریگولائز کراسکتے ہیں۔ 3000 مربع فٹ کا جرمانہ 2 کروڑ 10 لاکھ ہے۔ سی ڈی اے نے اس نوعیت کے نوٹسز دیگر الاٹیوں کو بھی جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پرسروے کیا تھا جس میں کل 478 فارم ہاوسز شامل تھے 117 فارم ہاﺅسز کا کورڈ ایریا 9500 مربع فٹ اور 58 کا ایریا 12500 مربع فٹ سے بھی زیادہ ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے