کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا بھرپور کریک ڈاٶن فحاشی کے اڈے کے مالکان ہوۓ پریشان کاروبار ٹھپ پکڑ دھکڑ شروع مرد خواتین کو ملا کر 11 عناصر گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے معاشرے کے ناسوروں کے خلاف سخت ترین احکامات- ڈی آئی جی ساؤتھ و ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ شیشہ حقہ بار و فحاشی کے اڈوں کو جڑ سے مٹانے کا عزم کرلیا علاقے بھر میں ناکہ بندی کرتے ہوۓ سماج دشمن عناصروں کو جیل منتقل کرنے کی ٹھان لی- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں حقہ شیشہ مافیا عناصر سمیت فحاشی کے اڈے سے رنگ رلیاں مناتے ہوۓ مرد خواتین سمیت 7 عناصر جبکہ حقہ شیشہ کیفے بار سے 4 عناصروں کو دپوچلیا- ملزمان میں شامل گلزار مسیح ولد لعل مسیح، نگہت ولد شاکر، محمد کامران ولد محمد علی، ڈیری ولد ڈیوٹ، روما ولد اکرم، مراد احمد ولد نواز احمد اور مریم ولد غلام بن عین محمد شامل جبکہ حقہ شیشہ مافیا کے قبضے سے مختلف قسم کے مضر صحت حقہ، شیشہ، فلیورز و دیگر مضر صحت اشیاء شامل۔ ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصروں کی اصل جگہ جیل ہے ان کو معاشرے سے مکمل صاف کرکے علاقہ عوام کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرینگے اور ان جیسے عناصروں کے خلاف بلا خوف و ڈر سے انکے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کے عمل کو جاری رکھیں گے
![]()