تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نے امریکی نابینا لڑکی کو اپنا شریک حیات بنالیا

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نے امریکی نابینا لڑکی کو اپنا شریک حیات بنالیا

بہاولپور (بیورو رپورٹ) پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مجیب الرحمان نے امریکی نابینا لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنالیا۔ امریکی دوشیزہ بریٹنی مینٹگمری اور مجیب الرحمان کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی، بریٹنی نے مجیب الرحمان سے دوستی کے بعد دوسال پہلے اسلام قبول کیا تھا- دونوں کی فیس بک پر ہونے والی دوستی محبت میں بدلی بعد ازاں دونوں نے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان بلائنڈ کونسل کے ترجمان کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والے جزوی بلائنڈ مجیب الرحمان فاسٹ بولر ہیں اور بہاولپور بلائنڈ ٹیم کی کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ اس بار انہوں نے حریف بلے بازوں کے بجائے امریکی لڑکی کو اپنی محبت سے بولڈ کرکے نکاح کرلیا ہے۔بریٹنی مینٹگمری بدھ کے روز پاکستان آئی تھیں اور نکاح کی رسم بہاولپور میں سادگی سے جمعرات کی شب انجام پائی۔ مجیب الرحمان جزوی جب کہ بریٹنی مینٹگمری مکمل طور پر بلائنڈ ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے