Home / اہم خبریں / ملایشیا میں پاکستانی سفارتخانے میں میلاد و سیرت رسول صلى الله عليه وسلم کی محفل کا انعقاد

ملایشیا میں پاکستانی سفارتخانے میں میلاد و سیرت رسول صلى الله عليه وسلم کی محفل کا انعقاد

کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) ملایشیا کے شہر کوالالمپور میں پاکستان کے سفارتخانے میں عید میلاد النبی کے حوالے سے بعنوان میلاد و سیرت رسول صلى الله عليه وسلم منقعد ہوا- تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا- ملایشیا میں تعینات پاکستان کے سفیر نفیس زکریا اور ان کی ٹیم نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا- اس روح پرور تقریب میں ملایشیا اور دیگر بردار اسلامی ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی- علماء نے سرور کائنات فخر موجودات حضرت محمد مصطفیٰ صلى الله عليه وسلم کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی- محفل میلاد میں آقاۓ دوجہاں صلى الله عليه وسلم کو گلہاۓ عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے- تقریب میں ملایشیا میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے