کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں جراٸم کے مکمل خاتمے کے بعد ہمیشہ سے ہی فرض شناس ایس ایچ اوز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے جب جراٸم کے اڈے مکمل ختم ہونے لگتے ہیں تب ایسے عناصر کھل کر سامنے آجاتے ہیں اور پروپگنڈہ شروع کردیتے ہیں ۔ پورے کورنگی ڈسٹرکٹ میں گٹکا ماوا، مافیا کے خلاف سب سے بڑی کارروائی زمان ٹاٶن پولیس نے کی تھانہ زمان ٹاٶن ایس ایچ او انظار عالم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ گٹکا فروشوں کے کارخانوں کا قلعہ قمعہ کیا۔ زمان ٹاٶن تھانہ کی حدود سے جوا سٹا مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوۓ ایس ایچ او زمان ٹاٶن انظار عالم نے بھرپور ایکشن لیا اور بدنام زمانہ جوا سٹا مافیا کو سلاخوں کے پیچھے کیا گرفتار ملزم نے کچھ عناصروں کے نام بتاۓ جو کہ جوا چلانے والا ان افراد کو مہینہ، ہفتہ ایزی پیسہ کے عوض پہنچاتا تھا- جس پر ہفتہ، مہینہ لینے والے کھل کر سامنے آگئے اور ایس ایچ او زمان ٹاٶن انظار عالم کے خلاف مختلف اخبارات میں من گھڑت خبریں شاٸع کرکے انکے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردٸیے ایس ایچ او زمان ٹاٶن انظار عالم نے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف اچھے اقدامات اٹھاٸیں ہیں اور آگے بھی اٹھاتے رہینگے۔
![]()