میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) عمرہ کے جھانسہ میں رقم ہتھیانے کے بعد 70 سالہ بزرگ قتل، مقدمہ درج۔ گرفتار ملزم کا اعتراف جرم، پولیس کو بزرگ کی جانب سے مدینہ بلوانے کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو لکھی گئی تحریری التجا اور احرام مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق میاں چنوں مہر آباد کے رہائشی 70 سالہ عبدالطیف نامی بزرگ کو کوٹھی نند سنگھ کے رہائشی شہزاد نامی لڑکے نے عمرہ کا جھانسہ دیکر ایڈوانس میں 50 ہزار روپے وصول کئے اورتین روز قبل اسے کوٹھی نند سنگھ سے لاہور ائیر پورٹ عمرہ ادائیگی کے لئے لیکر گیا مگر گزشتہ روز تھانہ پتوکی کی حدود میں پتوکی پولیس کو ایک کھائی میں پڑی عبدالطیف کی نعش بیگ سمیت ملی پولیس نے بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے بزرگ کا اڈریس، احرام اور ایک عدد تحریر ملی جس میں لکھا ہوا تھا یا رسول اللہ مجھے مدینہ بلوالو۔ تھانہ پتوکی پولیس نے تھانہ سٹی میاں چنوں رابطہ کیا تو تھانہ سٹی پولیس کی اطلاع پر عبدالطیف کے اہل خانہ نے شہزاد کو ساتھ لے کر پتوکی تھانہ پہنچ گئے تھانہ پتوکی پولیس نے شک کی بنیاد پر شہزاد کو گرفتار کرلیا اور ابتدائی تفتیش میں ہی ملزم شہزاد نے عبدالطیف کے قتل کا اعتراف کرلیا زرائع کے مطابق لاہور روانگی کے وقت بزرگ عبدالطیف کے پاس 80 ہزار روپے کے قریب رقم تھی علاوہ ازیں مبینہ طور بزرگ کا 9 لاکھ روپے مالیت کا اڑھائی مرلے کا پلاٹ بھی شہزاد نے فروخت کرکے رقم ہڑپ کرنے کا نکشاف ہوا ہے- تھانہ پتوکی پولیس نے شہزاد اور اس کے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا
![]()