Home / اہم خبریں / نوری آباد سپر ہائی عیسی سیمنٹ فیکٹری کے قریب غیر قانونی پٹرول ڈیزل کا بڑا زخیرہ برآمد 6 افراد گرفتار ایس ایس پی جامشورو موقع پر پہنچ گِئے- پریس بریفنگ

نوری آباد سپر ہائی عیسی سیمنٹ فیکٹری کے قریب غیر قانونی پٹرول ڈیزل کا بڑا زخیرہ برآمد 6 افراد گرفتار ایس ایس پی جامشورو موقع پر پہنچ گِئے- پریس بریفنگ

کوٹری (رپورٹ: سبحان بلوچ) نوری آباد سپر ہائی عیسی سیمنٹ فیکٹری کے قریب غیر قانونی پٹرول ڈیزل کا بڑا زخیرہ برآمد 6 افراد گرفتار ایس ایس پی جامشورو موقع پر پہنچ گِئے- سپر ہائی وے نوری آباد عیسی سیمنٹ فیکٹری کے قریب نوری آباد پولیس کی بڑی کاروائی ہزاروں لیٹر پٹرول ڈیزل برآمد ایس ایچ او نوری آباد علی محمد بجیر، ڈی ایس پی نوری آباد محمد آصف آرائیں کی جانب سے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے مزکورہ مقام پر چھاپہ مارتے ہوئے 80 ہزار پٹرول ڈیزل کے سات بڑے ٹینک تحویل میں لیتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کر لیا اس موقع پر ایس ایس پی جامشورو توقیر نعیم بھی موقع پر پہنچ گئے اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ زیر زمین سات بڑے ٹینک تحویل میں لئے گئے ہے جس میں تقریبن 80 ہزار لیٹر پٹرول اور ڈیزل موجود ہے جو غیر قانونی ہے مزکورہ پٹرول اور ڈیزل مختلف ٹینکروں سے چوری چھپے خرید کر فروخت کیا جاتا ہے جو غیر قانونی عمل ہے مزکورہ مقام سے چھ افراد جن میں باسط زیب، محمد ریاض، خیال محمد، اسرار خان، نظیر بلوچ اور قیوم خان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے خلاف غیر قانونی تیل کی فروخت اسمگلنگ کا کیس درج کیا جائے گا جبکہ مزکورہ کام میں ملوث دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہزاروں لیٹر تیل کی منتقلی کا کام شروع ہے ہیوی مشینری طلب کر کے زیر زمین ٹینکروں کو نکالا جارہا ہے اور اس کام میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے