ڈیرہ بگٹی (رپورٹ: خادم علی بگٹی) پاک چین دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے چین سے دوستی کا اظہار اور گزشتہ دنوں چینی سفارت خانے پر بزدلانہ حملے کی مذمت میں بگٹی قبائل سڑکوں پر نکل آئے اور چین سے اپنی محبت کے اظہار میں ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک چین دوستی کے نعرے درج تھے ریلی میں قبائلی عمائدین طلباء اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چئیرمین وڈیرہ غلام نبی بگئی ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی کا کہنا تھا کہ چین کی قونصل جنرل پر حملہ پاک چین دوستی مخالفین کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس میں پاک چین دوستی کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی گئی سی پیک پاکستان کے لئےلازم و ملزوم ہے جس کو دشمن اپنے اوچھے ہتکھنڈوں کے ذریعے ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمارا ان دشمنوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ اپنی ان بزدلانہ حرکتوں سے باز رہے جس دن ہم نے نعرہ تکبیر بلند کیا تو تم صرف تاریخ کی کتابوں میں ملو گے اور ہم ان دہشت گردوں کو بھی واضح پیغام دینا چا ہتے ہیں کہ بہت ہوا اب اگر دوبارہ کبھی اس طرح کی حرکت کا سوچا بھی بلوچ قبائل پورے پاکستان میں تم لوگوں کا جینا دو بھر کردیں گے- آخر میں پاک چین دوستی کے نعرے بھی لگائے گئے
![]()