کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں عید گاہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف ریکارڈ توڑ ایکشن 30 ملزمان گرفتار، کمیونٹی پولیسنگ کی نئی مثال بھی قائم کردی- عید گاہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف ریکارڈ توڑ ایکشن، 30 ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ، منشیات، گٹکا اور ماوا برآمد، ایس ایچ او عید گاہ سید ندیم حیدر نے کمیونٹی پولیسنگ کی نئی مثال قائم کردی عید گاہ تھانہ خوبصورتی اور صفائی ستھرائی پر نمبر ون قرار۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع سٹی سمیع اﷲ سومرو کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او عید گاہ سید ندیم حیدر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کرمنلز و جرائم پیشہ، مفرور و اشتہاری ملزمان، مضر صحت گٹکا سپلائیروں، ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز اور دیگر جرائم کے خلاف ریکارڈ توڑ کاروایوں کے دوران ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں کے 11 ملزمان عدنان، محمد جنید، سعد، ہارون ساجن، وسیم، شارق، شاہ رخ ولد شعیب، محمد کاشف، عبد الوہاب، شاہ رخ، کاشف کو مارواڑی لین، چاند بی بی روڈ ، ماروک روڈ، نذد فائر برگیڈ، رنچھوڑ لائن اور نارائن پورہ سے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 11 پستول، 11 میگزین، معتدد کارتوس، وارداتوں میں لوٹا و چھینا ہوا مال، ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف موثر کاروایوں سے علاقے میں اسٹریٹ کرائم پر بھرپور قابو پا لیا گیا۔ اُدھر منشیات کے مقدمات میں 6 ملزمان حنیف، امین اﷲ، منصور الرحمٰن، محمد کامران، دنیش لعل، فرحان کو گرفتار کر کے ساڑھے چار کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ 2 ملزمان سراج اور محمد شعیب کو گرفتار کر کے 8 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ علاوہ ازیں پولیس کو متفرق مقدمات میں مطلوب 6 مفرور و اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کرلیے۔ مزید براں مضر صحت گٹکا سپلائروں کے خلاف کاروایوں میں 4 گٹکا سپلائروں محمد الطاف، محمد اشرف، حفیظ اور عمران کو گرفتار کرکے بہت بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا، مین پوری اور ماوا برآمد کر لیا۔ دریں اثناء ایس ایچ او عید گاہ سید ندیم حیدرنے علاقے میں منفرد کمیونٹی پولیسنگ کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے علاقہ معززین، تاجروں، طالبعلموں، دکانداروں اور مکینوں کے دل موہ لیے۔ اُدھر عوامی حلقوں میں عید گاہ تھانے کی عمارت کو خوبصورت بنانے، صفائی ستھرائی کا ریکارڈ قائم کرنے پر عید گاہ تھانہ نمبر ون قرار پایا گیا اور اس کا تمام سہرا ایس ایچ او عید گاہ سید ندیم حیدر کو دیا گیا۔
![]()