کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پی آئی بی پولیس کا منشیات مافیا کی زندگی حرام کردینے کا عزم- ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو الٹا لٹکا دینے کا عزم کرلیا۔ بدنام زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے منشیات مافیا کے اڈوں اور ان عناصروں کو مکمل ختم کردینے کے احکامات- ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ زہریلے کاروبار میں ملوث ملزمان کو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش گروپ درویش کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل یوسف ولد گلاب خان اور جاوید ولد مراد کے قبضے سے 2110 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد دونوں ملزمان درویش گینگ کے نیٹ ورک کو عرصہ دراز سے کراچی کے مختلف علاقوں میں زور و شور سے چلا رہے تھے مگر آج ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا- ملزمان اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں بند ہوچکے ہیں ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے
![]()