ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہرغنچہ) ایس ایچ او کینٹ عمران اللہ خٹک نے اعلی کوالٹی کی غیر ملکی برانڈ وہسکی شراب کی بڑی کھیپ پنجاب سے ڈیرہ سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنادی، بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد کر کے تین ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا۔ ایس ایچ او کینٹ پولیس نے بند دھپانوالہ ڈیرہ باب خیبر مریالی کے قریب مشکوک کار کو روک کر اس کی تلاشی کے دوران پچھلی سیٹ پر پلاسٹک کے تھلے میں موجود غیرملکی برانڈ وہسکی شراب کی 86 بوتلیں برآمد کر لیں۔ پولیس- کار میں ڈرائیور سمیت تین ملزمان رستم تنویر سکنہ محمود آباد دامان ہوٹل، تصور حسین سکنہ دلے والا دریا خان اور محمد سلیم۔ سکنہ مریالی کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق برآمد کی گئی بوتلوں میں پیک شراب غیر ملکی برانڈ کی اعلی کوالٹی وہسکی شراب بتائی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف جرم زیر دفعہ 3 ارٹیکل مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان پنجاب سے شراب کی بڑی مقدار سمگل کر کے ڈیرہ میں سپلائی کا ارادہ رکھتے تھے جسے پولیس نے ناکام بنا دیا ہے