کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بریگیڈ پولیس کا جراٸم پیشہ و مفرور ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری۔ اسٹریٹ کرمنل سمیت 2 مفرور بریگیڈ پولیس کے شکنجے میں۔ اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے سخت ترین احکامات- ایس پی جمشید شماٸل ملک ریاض نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے مکمل خاتمہ کے لئے تھانیداروں کو ہائی الرٹ کردیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بریگیڈ ماجد علی علوی کی سربراہی میں اسٹریٹ کرمنل سمیت 2 مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا- ملزم جواد ولد محمد ایاز کے قبضے سے مسروقہ موباٸل فونز اور غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد- ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل جاری دوسری جانب کارروائی کرتے ہوۓ مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصروں کو گرفتار کرلیا جن سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب ہیں
![]()