بینکاک (رپورٹ: عمران یوسف) جشن ولادت باسعادت سرور کونین نبی آخرالزماں فخر کائنات و موجدات حضرت محمد مصطفیٰ صلی الله علیہ وسلم جہاں پوری دنیا میں عالم اسلام مناتا ہے وہیں تھائی لینڈ میں بسنے والے مقیم مسلمانوں نے بھی جشن ولادت باسعادت جوش و جذبے کے ساتھ منایا- ربیع الاول کا مہینہ ایک اسلامی تہوار یا خوشی کا دن ہے جو مسلمان سنی و شیعہ (سوائے سلفیوں) کے مناتے ہیں۔ یہ دن مسلمان ہر سال اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے مناتے ہیں۔ یہ ربیع الاول کے مہینے میں آتا ہے جو اسلامی تقویم کے لحاظ سے تیسرا مہینہ ہے۔ ویسے تو میلاد النبی اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتا ہے لیکن خاص ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبی کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔ یکم ربیع الاول کے شروع سے ہی مساجد اور دیگر مقامات پر میلاد النبی اور نعت خوانی (مدحِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی محافل شروع ہو جاتی ہیں اس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اسی طرح مختلف شعرا اور ثناء خوانِ رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کرتے ہیں۔ 12 ربیع الاول کو کئی اسلامی ممالک میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈیا، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، کوریا، جاپان اور دیگر غیر اسلامی ممالک میں بھی مسلمان کثرت سے میلادالنبی اور نعت خوانی کی محافل منعقد کرتے ہیں۔ تھائی لینڈ میں بھی عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑے پرجوش طریقے سے منایا جا رہا ہے مساجد میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے محفلوں کا انعقاد کیا گیا ہے گلیوں میں لائٹیں لگا کر چراغاں کیا جاتا ہے فضائن مدینہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت کا بھی اہتمام کیا گیا۔ لوگوں کو موۓ مبارک کی زیارت کرنے کا شرف حاصل ہوا
![]()