تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ میں جشن ولادت باسعادت سرور کونین صلی الله علیہ وسلم انتہائی مذہبی و جوش خروش سے منایا گیا

میہڑ میں جشن ولادت باسعادت سرور کونین صلی الله علیہ وسلم انتہائی مذہبی و جوش خروش سے منایا گیا

ميہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) عید میلاد النبی کے سلسلے میں پوری دنیا سمیت میہڑ میں بھی عظیم الشان جلسہ- ٹاور چونکہ سے مرکزی عید گاہ تک روح پرور ریلی ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کے ہر طرف سے مرحبا یا مصطفٰی سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں کی گونج- جشنِ عید میلاد النبی کے سلسلے میں پیر آف میہڑ سید محمد شاہ، سید عبدالرحیم شاہ، سید فقیر محمد شاہ، مفتی محمد عیسی چنا، حافظہ احمد ذہین مگسی، مولانا علی حسن پنھور، مولوی عرض محمد طاهری، حافظ نثار ڈھر، حافظ بدرالدین آگرو، حافظ مدد علی چانڈیو، مولوی یاسین اشرفی، صابر عطاری نوجوان میلاد کمیٹی رہنما خالد حسین آگرو، جان محمد جھنڈیر، نعیم آگرو، پرويز آگرو اور دیگر رہنماؤں نے گھنٹہ گھر چوک پر عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا جہاں پر نعت خواں نےنعت مقبول کریم پڑھ کر گلہاۓ عقیدت پیش کیے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا 12 ربیع الاول کا دن ہم مسلمانوں کے لیے بابرکات خوشی اور عید کا دن ہے دونوں جہانوں کے سردار حضرت محمد مصطفيٰ کی آمد اہل کائنات کے لیے ایک خوشی ہے رب کریم پوری امّت پر آخری نبی بھيج کر بڑا احسان کیا ہے ہم بڑے خوش نصیب ہیں جس نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر خدا پاک اور ان کے ملائکہ دردو پاک بھیج رہے ہیں اس سے بڑھ کر کوئی سعادت نہیں ہمارا پیارا نبی رحمت العالمین ہے یہ دن قیامت تک بڑے جوش و خروش سے منايا جائے گا اس کے بعد گھنٹہ گھر چوک اور نیشنل پریس کلب میہڑ سے شاندار ریلی نکالی گئی ہر طرف سے حضور کی آمد مرحبا آقا کی آمد مرحبا ہر طرف سے مرحبا کے نعروں کی گونج ہزاریں عاشقان رسول کی ریلی شہر کے مختلف راستوں اور چوراہوں سے ہوتے ہوئے مرکزی عید گاہ پر اختتام پذیر ہوا جہاں دعا مانگی گئی مرکزی عید گاہ میں ولادت باسعادت کے ننگر کا بندوبست کیا گیا تھا- جبکہ میہڑ تحصیل کے مختلف گاؤں سندهی بٹڑا، فرید آباد، قاضی عارف، بالیشاہ بیٹو نئوں گوٹھ کولاچی منگوانی اور دیگر چھوٹے بڑے دیہاتوں اور قصبوں سے شاندار 12 ربیع الاول کی ریلیاں نکال کر گھنٹہ گھر چوک پر پہنچ کر ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جبکہ پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے میونسپل کمیٹی کی طرف سے ریلی والوں راستوں پر صفائی کے انتظامات بہتر کیے گئے، مسجدوں اور ٹاور چوک سمیت پورے شہر کو روشنیوں اور چراغوں سے سجایا گیا جبکہ تحصیل ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ایمبولینس دے کر ڈاکٹروں کی ٹیم مقرر کی گئی جبکہ عید میلاد النبی کے جلسے اور ریلی کی کوریج کے لئے نیشنل پریس کلب تحصیل میہڑ، پاک دھرتی نیوز اور نوپ نیوز "نیوز آف پاکستان” کی ٹیم مقرر کی گئی تھی- عظیم الشان جلسہ میں میونسپل کمیٹی میہڑ کے چیف میونسپل آفیسر اورنگزیب مگسی، امید علی شیخ ایڈووکیٹ، ذوالفقار کھوکھر، حبیب رضا بگهيو، زاھد حسین کنبھر، فارق آگرو، خلیق سومرو، صدام کولاچی، حافظ ولايت کولاچی، حافظ وزیر سوڈھر، خان بھادر قمبرانی، حافظ شفیق الرحمان قمبرانی، شاھد سوڈھر اور نیشنل پریس کلب میہڑ کے صدر عبدالرحمن قمبرانی، میر صابر کولاچی، کامران جانوری، محمد امین بھٹو، جمیل بھٹو، امتیاز شیخ، الطاف نوناری، عمران تیونو، شکیل چنو، سیف اللہ تیونو، فراز شیخ اور دیگر ہزاريں عاشقان رسول صلی الله علیہ وسلم نے شرکت کی

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے