Home / اہم خبریں / کراچی میں گزری پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں گزری پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 3 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں گزری پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 3 عناصر گرفتار۔ اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات- ایس ایچ او گزری اسد اللہ منگی نے سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کرنا شروع کردی- دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او گزری اسد اللہ منگی کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل محمد عادل ولد عبدالتسلیم، صفدر علی ولد علی زمان اور محمد فاروق ولد محمد کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 395 گرام چرس اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے