Home / اہم خبریں / میرپورخاص ضلع میں مسلسل خواتین کی مختلف واقعیات میں اموات پر ایس ایس پی میرپورخاص کا نوٹس ضلع بھر میں حالیہ خوکشیوں / قتل کی حقیقت جاننے کے لئے خود پہنچ گئے

میرپورخاص ضلع میں مسلسل خواتین کی مختلف واقعیات میں اموات پر ایس ایس پی میرپورخاص کا نوٹس ضلع بھر میں حالیہ خوکشیوں / قتل کی حقیقت جاننے کے لئے خود پہنچ گئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ضلع میں مسلسل خواتین کی مختلف واقعیات میں اموات پر ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ نے نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں حالیہ خوکشیوں / قتل کی حقیقت جاننے کے لیئے روانہ ہوگئے ہیں- ایس ایس پی نے بتایا کہ تین چار دن میں چار خواتین کی لاشیں ملنے کی اصل وجہ کیا ہے اس پر وہ خود تحقیقات کر رہے ہیں اور حقائق جاننا چاہتے ہیں کہ اصل وجہ کیا ہے خودکشی یا قتل..؟؟ ایس ایس پی نے بتایا کہ تین ماہ کے تمام واقعیات کو دیکھا جارہا ہے- ایس ایس پی میرپورخاص سے اسپتال میں آج خود کشی کرنے والی نو بہاتہ دلہن اٹھارہ سالہ شانتی کے والد ادشی کولہی سے ملاقات کی اورحقیقت جانی- ایس ایس پی نے بتایا کہ وہ پچھلے تین ماہ تک ہونے والے واقعیات کو خو چیک کر ہے ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ اصل وجہ خواتین کے اموات کی کیا ہے؟؟ واضح رہے کہ گزشتہ چار دنوں میں گاؤں جہلوری کی زیب النساء ، گاؤں ویسرو کی شریمتی بھگاں بھیل ٹنڈو آدم ناکہ اسٹاپ کہ رہائشی شمعر ولد سوبھو مسیح اور آج کے واقع میں شرمتی شانتی کی اموات رپورٹ ہوچکی ہیں-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے