کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں قاٸد آباد پولیس کا منشیات فروشوں و اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن 2 منشیات فروش سمیت 3 اشتہاری قاٸد آباد پولیس کے شکنجے میں 2500 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش کا آغاز- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آٸ جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے منشیات مافیا کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ڈی پی او قاٸد آباد اعجاز مغل کی سربراہی میں ایس ایچ او قاٸد آباد معراج انور اور انکی پولیس ٹیم نے قاٸد آباد کے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل شاہ فرمان ولد شاہ عالم اور حبیب الرحمن عرف کھڑے خان کے قبضے سے 2500 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد دونوں ملزمان اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں مختلف مقدمات میں بند ہوچکے ہیں اور ابتدائی تفتیش کے دوران عرصہ دراز سے کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات جیسے مقروہ دھندے کی سپلائی کے اعتراف کے ساتھ ساتھ سنگین نوعیت کے جراٸم کی وارداتوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کارروائی کرتے ہوۓ 3 اشتہاریوں کو دھر لیا ملزمان میں شامل عاط، ماجد اور الیاس جوکہ کراچی پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب اور درجنوں سے زاٸد سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے-
![]()