Home / اہم خبریں / کراچی میں گلشن پولیس کی کاروائی میں ایک اشتہاری ملزم منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد مقدمہ درج

کراچی میں گلشن پولیس کی کاروائی میں ایک اشتہاری ملزم منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد مقدمہ درج

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں گلشن پولیس کا منشیات مافیا و اشتہاری ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ کارروائياں جاری۔ ایس ایچ او گلشن اخلاق احمد کے خوف سے چرس کے ڈیلر دکانیں بند کرکے علاقہ چھوڑ کر بھگ نکلے، بدنام زمانہ منشیات فروش و اشتہاری ملزم گرفتار چرس اور نقدی برآمد مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کےاحکامات- ایس ایچ او گلشن اقبال اخلاق احمد اور انکی پولیس پارٹی منشیات مافیا و اشتہاریوں کے لئے خوف کی علامت بن گئے- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گلشن اخلاق احمد کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش و اشتہاری کو ملزم کو گرفتار کرلیا- ملزم بدر عرف بدرو رحماتی کے قبضے سے 500 گرام اعلیٰ نسل کی چرس اور نقدی برآمد ملزم منشیات کا ڈیلر ہونے کے ساتھ ساتھ اشتہاری بھی ہے اور کراچی پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہے ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے