Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب میں سیاسی بنیادوں پر جعلی صحافیوں کی بھرتی اور سینیٸر صحافیوں کو ممبرشپ سے محروم رکھنے کے خلاف جرنلسٹ ایکشن کمیٹی کا سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پریس گیلری میں احتجاج

کراچی پریس کلب میں سیاسی بنیادوں پر جعلی صحافیوں کی بھرتی اور سینیٸر صحافیوں کو ممبرشپ سے محروم رکھنے کے خلاف جرنلسٹ ایکشن کمیٹی کا سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پریس گیلری میں احتجاج

کراچی (نوپ نیوز) جرنلسٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پریس گیلری میں احتجاج- سندھ حکومت کے پانچ وزرا کی صحافیوں سے ملاقات- اسمبلی اجلاس کے دوران جرنلسٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر سینیٸر صحافیوں، کیمرہ مین اور اينکرز نے پريس گيلري ميں احتجاج کرتے ہوۓ کلب کی گورننگ باڈی کی بد نیتی کے خلاف نعرے بازی کی۔ ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے صحافیوں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوۓ حکومتی وزراء کو صحافیوں سے بات جیت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب، صوباٸی وزیر امتیاز شیخ، شبیر بجارانی، تیمور ٹالپر، اویس قادر شاہ اور اپوزیشن اراکین عمران شاہ اور عزیز جیجی نے پریس گیلری میں آکر صحافیوں سے گفتگو کی۔ جرنلسٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے انہیں بتایا کہ کراچی پریس کلب کو صحافیوں کے اجتماعی گھر کا درجہ حاصل ہے پر کلب کے انتظامی معاملات پر کٸی برسوں سے ایک مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹولے نے ناجائز قبضہ قائم کر رکها ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ رواں ماہ کلب کی جو نٸی ممبر شپ کی گٸی ہے اس میں بھی صرف مخصوص سیاسی و مذہبی جماعت کا ووٹ بینک بڑھانے کیلئے آدھے سے زاٸد جعلی ممبران بھرتی کیے گٸے ہیں اور 20، 20 برسوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ سینیٸر صحافیوں کو سیاسی، مذہبی اور لسانی بنیادوں پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ جرنلسٹ ایکشن کمیٹی نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت صحافیوں کے نام پر سالانہ کروڑوں روپے اور پلاٹ پریس کلب کو فراہم کرتی ہے اسکا فاٸدہ عامل صحافیوں سے زاٸد کلب میں بھرتی کی گٸی سیاسی و غیر صحافی اور ڈمی افراد کی فوج کو ہوتا ہے  ورکنگ جرنلسٹ حکومت کی جانب سے ملنے والی مراعات سے ممبرشپ کے باعث محروم ہیں۔ اس موقعہ پر صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی پریس کلب کی نٸی ممبر شپ میں شامل جعلی ممبران کو باہر نکالا جاٸے اور بدنیتی کے بنیاد پر نظرانداز کیٸے گٸے صحافیوں کو ممبر شپ کا حق دیا جاٸے۔ سندھ حکومت قومی خزانے سے مخصوص طبقے کو نوازنا بند کرکے اور صحافیوں کو فرقوں یا طبقوں میں تقسیم نہ کیا جاۓ۔ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ اگر سندھ حکومت نے صحافیوں سے طبقاتی سلوک ترک نہ کیا تو پریس کلب سے وزیر اعلی ہاوس تک احتجاجی مارچ کرکے دھرنا دیا جاٸیگا- مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے جرنلسٹس ایکشن کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ کراچی پریس کلب انتظامیہ سے معاملہ کو اٹھایا جائے گا جبکہ کراچی پریس کلب کو دی جانےوالی گرانٹ دینے یا نہ دینے پر بھی غور کیا جائیگا- جرنلسٹس ایکشن کمیٹی نے مرتضی وہاب کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کردیا

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے