Home / اہم خبریں / حقوق تب ہی ملتے ہیں جب فرائض محنت، ایمانداری اور سچائی سے ادا کیے جائیں- ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ کا یوم اقبال کی تقریب سے خطاب

حقوق تب ہی ملتے ہیں جب فرائض محنت، ایمانداری اور سچائی سے ادا کیے جائیں- ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ کا یوم اقبال کی تقریب سے خطاب

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ نے کہا ہے کہ معاشرے میں بہتر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنا ایک اچھا قدم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص کے زیراہتمام مقامی ہال میں 9 نومبر یوم علامہ اقبال کے موقع پر "اعتراف خدمات فروغ یکجہتی سیمینار” سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو اپنے اپنے فرائض محنت اور ایمانداری سے ادا کرنے چاہئیں کیونکہ حقوق تب ہی ملتے ہیں جب فرائض محنت، ایمانداری اور سچائی سے ادا کئے جائیں اس موقع پر انجمن کے صدر عبدالجبار خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری انجمن کا مقصد تاجروں کے مسائل حل کرانا ہے انہوں نے کہا کہ انجمن کی جانب سے قومی دنوں میں بھی پروگرام کرائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد میرپورخاص کی شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرنا ہے سیمینار سے تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے ناظم امتحانات انور علیم راجپوت، مرزا مسرور بیگ، میجرعمران، میجر اشرف، انجمن کے عہدیداران محبوب الہٰی کھوکھر، ڈاکٹر ثاقب کاظمی، یعقوب خاور اور دیگر نے بھی خطاب کیا پروگرام میں انجمن کی جانب سے میرپورخاص میں بہتر خدمات انجام دینے والے صحافیوں، افسران، تاجروں، مذہبی و سماجی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اجرک کے تحائف پیش کئے گئے سیمینار میں انجمن کے عہدیداران اکرام قریشی، ملک اویس، ملک خالد، سلیم غوری، دیو کمار مالہی، محمد الیاس، محمد حسین، روعالم سمیت سید ضیا حیدر نقوی، مولانا صادق سعیدی، صحافیوں، تاجروں، افسران اور عام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے