میاں چنوں (شاہد عباس سیال) میاں چنوں کا کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا میونسپل اسٹیڈیم فنڈذ کی عدم دستیابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار- سینکڑوں نوجوان صحت مند سر گرمیاں جاری رکھنے سے محروم- اہلیاں میاں چنوں کا میونسپل اسٹیڈیم کا کام جلد مکمل کرنے کا اعلی حکام سے مطالبہ- تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے میاں چنوں کے میونسپل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے 7 کروڑ روپے رقم مختص کیے گئے اور میونسپل اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام جنوری 2018 سے شروع ہوکر تکمیل جون 2018 میں مکمل ہونا تھا مگر کئی ماہ سے اس کی تعمیر کا کام بند ہے اور مقررہ مدت سے 4 ماہ زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس کی تعمیر مکمل نا ہوسکی ہے اور جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگ اسٹیڈیم میں مختلف قسم کی کھیل اور واک وغیرہ جیسی صحت مند سرگرمیاں جاری رکھنے سے محروم ہوچکے ہیں- اس منصوبہ کے ٹھیکیدار علی اور انجنئیر آصف ندیم نے اپنے موقف میں بتایا کہ سابق گورنمنٹ کی جانب سے اس منصوبے کی تعمیر کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے جبکہ موجودہ گورنمنٹ نے 30 لاکھ جاری کئے ہیں اور جاری کردہ رقم کے مطابق کام مکمل ہو چکا ہے جونہی مزید فنڈ جاری ہوگا اس منصوبے پر کام شروع کر دیں گے اہلیان میاں چنوں نے اعلی حکام سے میونسپل اسٹیڈیم کی فوری تعمیر مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے
![]()