میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص شفیق حسین میمن نے کہا ہے کہ محمد صدیق خلجی کا شمار محکمہ اطلاعات سندھ کے سینئر فوٹو گرافروں میں ہوتا ہے جنہوں نے محنت اور ایمانداری سے محکمہ اطلاعات میں 28 سال ملازمت کی ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ اطلاعات میرپورخاص کے فوٹو گرافر محمد صدیق خلجی کی وفات پر اپنے دفتر میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم محمد صدیق خلجی خوش اخلاق، ملنسار اور محنتی شخص تھے جنہیں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ڈائریکٹر نے دفتر کے اکاؤنٹنٹ کو ہدایت کی کہ مرحوم کی گریجویٹی، پنشن، مالی معاونت اور دیگر ضروری کاغذات تیار کریں تا کہ مرحوم کی بیوہ اور اولاد کو جلد ازجلد ان کا حق مل سکے اجلاس میں انفارمیشن آفیسر غوث محمد پٹھان اور عملے نے شرکت کی جبکہ ضلع کونسل میرپورخاص کے چیئرمین میر انور تالپور اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص سوائی خان چھلگری نے مرحوم کے گھر جاکر ان کے بیٹے محمد شفیق خلجی سے تعزیت کی محمد صدیق خلجی کی وفات پر سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن سندھ شفیق احمد مہیسر اور سابق چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
![]()