تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ گیم فشنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل فشنگ ٹورنامنٹ 2018، 23 دسمبر کو مبارک بیچ میں منعقد ہوگا

سندھ گیم فشنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل فشنگ ٹورنامنٹ 2018، 23 دسمبر کو مبارک بیچ میں منعقد ہوگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ گیم فشنگ ایسوسی ایشن کے صدر جمیل احمد راجپوت نے ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ، فارمر منسٹر فار اسپورٹس، گورنمنٹ آف سندھ نے سندھ گیم فشنگ ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی اور اسے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سے منسلک کیا- سندھ گیم فشنگ ایسوسی ایشن نہایت فخر سے یہ اعلان کرتی ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ایس جی ایف اے نیشنل فشنگ ٹورنامنٹ 2018، بروز اتوار، 23 دسمبر 2018 کو کر رہی ہے- اس ٹورنامنٹ میں تمام شکاری صبح 6 بجے شکار کے لئے مبارک بیچ سے کھلے سمندر پر جائیں گے اور شکار کا احتتام شام 5 بجے ہوگا- اس کے بعد تمام مچھلیوں پر ٹیگ لگایا جائے گا اور وزن کیا جائے گا، بعد میں تمام مچھلیاں پریس کلب پہنچادی جائیں گی جہاں مہمان خصوصی جیتنے والوں کو ایوارڈ اور انعامات تسیم کریں گے- بعد میں پریس کلب میں لیوا ڈانس کا اہتمام کیا جائے گا اور آخر میں تمام مہمانوں اور شکاریوں کو ڈنر کرایا جائے گا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست، سیریز میں میزبان ٹیم کو برتری حاصل

ڈھاکا، (اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے